کوئٹہ -- ڈان نے جمعہ (30 جون) کے روز خبر دی ہے کہ کوئٹہ کے ایک مقامی صحافی کو سوشل میڈیا پر "قومی سلامتی کے اداروں" کے خلاف مبینہ تبصرہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق، اتوار (25 جون) کے روز ایف آئی اے نے روزنامہ قدرت کے ایک رپورٹر، ظفر اللہ اچکزئی کو الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے تحت چھ روزہ تحقیقات کے لیے گرفتار کر لیا تھا۔