بلوچستان میں داعش کے خودکش حملے میں 17 افراد جاں بحق

اے ایف پی

کوئٹہ -- حکام نے جمعہ (12 مئی) کو اے ایف پی کو بتایا کہ کہ جنوب مغربی پاکستان میں چوٹی کے ایک سینیٹر کے کاروان کو نشانہ بنانے والے ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے حملے میں، پاکستان کے ایوانِ بالا کے ڈپٹی چیئرمین، مولانا عبدالغفور حیدری کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

"دولتِ اسلا--0یہ" (داعش) نے اپنی نیوز ایجنسی عمق کے ذریعے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

حیدری نے سماء ٹی وی کو بتایا، "میں زخمی لیکن محفوظ ہوں۔ ڈرائیور اور میرے ساتھ بیٹھنے والے دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔"

دو اہلکاروں نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر آیا اور خود کو حیدی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔

حیدری ایک طاقتور دینی سیاسی جماعت، جمعیت علمائے اسلام (فضل) (جے یو آئی-ایف) کے ایک سرکردہ رہنماء ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500