فوج نے مستونگ میں داعش کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی -- پاکستانی فوج نے جون کے آغاز میں تین دن تک جاری رہنے والی مہم کے دوران، مستونگ، بلوچستان میں "دولتِ اسلامیہ" (داعش) سے تعلق رکھنے والے ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ خبر سماء نے جمعرات (8 جون) کو دی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ مستونگ میں لڑنے والی فوج نے یکم سے 3 جون کے دوران داعش کے کم از کم 12 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے جن میں دو ممکنہ خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند بلوچستان میں داعش کا گڑھ بنانا چاہتے تھے، اس نے مزید کہا کہ خودکش بمبار جنہوں نے 12 مئی کو سینٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدل غفور حیدری کے قافلے پر مستونگ شہر میں حملہ کیا تھا وہ بھی اسی علاقے سے آئے تھے۔ اس بم دھماکے میں دو درجن سے زیادہ پاکستانی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ حیدری زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوجیوں نے بم بنانے کا ایک کارخانہ تباہ کیا اور ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے ذخیرے کے قبضے میں لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500