آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی لشکرِ جھنگوی کے بارے میں گفتگو

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- سماء کے مطابق، انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ نے منگل (24 جنوری) کو کہا کہ کالعدم فرقہ پرست تنظیم لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے زیادہ مہلک ہے۔

سنہ 2014 میں ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد پہلی بار ذرائع ابلاغ پر اپنی گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے کہا کہ قبائل پر مبنی ٹی ٹی پی کے برعکس، لشکرِ جھنگوی عسکریت پسندی کو شہروں میں لے آئی ہے۔

انہوں نے کہا، "جب آپ ایک نظریئے کے ہاتھوں میں ہتھیار تھما دیتے ہیں، پھر اسے اپنی مرضی کے مطابق نہیں چلایا جا سکتا۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500