ملتان میں آئی ایس آئی کا اہلکار ہلاک

پاکستان فارورڈ

ملتان -- ڈان نے بدھ (9 اگست) کو خبر دی ہے کہ نامعلوم قاتلوں نے ملتان میں انٹیلجنس کے اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس نے کہا کہ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے افسر مہر محمد یاسر منظور منگل (8 اگست) کو موٹرسائیکل پر جا رہے تھے جب مسلح افراد نے قریب سے گزرتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی۔

منظور اس سال ملتان میں ہلاک کیے جانے والے آئی ایس آئی کے دوسرے اہلکار ہیں۔ پولیس کو 4 مارچ کو انسپکٹر عمر مبین جیلانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی تھی۔ جیلانی کو جون 2014 میں اغوا کیا گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500