پاکستان نے آئی ایس آئی کے ناقد ہائیکورٹ کے جج کو ہٹا دیا

اے ایف پیبَد حالی

اسلام آباد -- اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک جج جس نے گزشتہ جولائی کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) پر عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے عدالتی فیصلوں میں مداخلت کرنے اور انہیں بدلوانے کا سرِ عام الزام لگایا تھا اسے جمعرات (11 اکتوبر) کو بینچ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر عارف علوی نے شوکت عزیز صدیقی کو فوری طور پر معزول کر دیا ہے۔

پاکستان میں فوج اور آئی ایس آئی کے کردار پر شاذونادر ہی کھلے عام بات ہوتی ہے۔ تاہم، صدیقی نے ایک عوامی تقریر میں انتخابات سے قبل آئی ایس آئی پر "عدالتی عمل میں مزاحم ہونے میں مکمل طور پر ملوث ہونے" کا الزام لگایا تھا۔

بعد ازاں فوج نے سپریم کورٹ سے صدیقی کے الزامات کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی۔

جمعرات کے روز، سپریم جوڈیشل کونسل -- جو ججوں کی ایک اعلیٰ جماعت ہے -- نے کہا کہ صدیقی نے "ہائیکورٹ کے جج کے طور پر ایک نازیبا حرکت کی اور اس لیے بداطواری کے مجرم قرار پائے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500