دہشت گردی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے خلاف پنجاب کی سخت کارروائی

سٹاف رپورٹ

لاہور -- ڈان نے خبر دی ہے کہ پنجاب حکومت کے صوبائی حکام کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مالی معاونین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایپکس کمیٹی کا اجلاس لاہور میں جمعرات (5 جنوری) کو وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہوا۔

شرکاء نے انتہاپسند تنظیموں کو سرمایہ فراہم کرنے والے تمام ذرائع پر پابندی لگانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی)، جنوری 2015 میں اسلام آباد سے شروع ہونے والی ایک انسدادِ دہشت گردی حکمتِ عملی، کے تحت دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے مزید مربوط اور مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

ایک اہلکار کے بیان کے مطابق، کمیٹی نے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کے خلاف کارروائی کرنے کا عہد بھی کیا۔

شرکاء نے صوبے کے داخلی اور خارجی مقامات کی سخت نگرانی کرنے پر اتفاق کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500