پاکستانی قائدین نیشنل ایکشن پلان کو بہتر بنانے پر متفق

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے منگل (19 دسمبر) کو خبر دی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے دفاعی ادارے، قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی)، نے سوموار (18 دسمبر) کو نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے اطلاق کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کا پلان، جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کرنا اور جاری عسکری کارروائیوں میں مدد کرنا ہے، دسمبر 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شروع ہوا تھا جس میں تقریباً 150 بچے اور اساتذہ جاں بحق ہوئے تھے۔

این ایس سی، جس کی صدارت وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کی اور اس میں چوٹی کے سول اور عسکری حکام شامل تھے، نے پلان کی تیسری سالگرہ پر این اے پی کا جائزہ لیا اور قومی دفاعی پالیسی کو حتمی بنانے کا حکم جاری کیا، جسے حکام کئی برسوں سے تیار کر رہے ہیں۔

عباسی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا، "قومی سلامتی کمیٹی نے دیکھا ہے کہ جہاں این اے پی کے اطلاق پر کافی پیش رفت ہوئی ہے، مخصوص شعبے جیسے کہ پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے مزید اخلاص اور توجہ درکار ہیں۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500