دو برس بعد طالبِ علم دہشتگرد حملہ سے آنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق

سٹاف رپورٹ

پشاور — سماء نے خبر دی کہ منگل (13 دسمبر) کو پشاور کے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کا ایک اور طالبِ علم 2014 کے بدنام حملے سے آنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو برس بعد جاںبحق ہو گیا۔

چترال سے تعلق رکھنے والے ارشاد حسین کو گردن اور کمر پر گولیوں کے زخم آئے اور وہ دو برس تک راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج رہا۔ قتلِ عام کے بعد وہ ذہنی صدمہ کا بھی شکار رہا۔

تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں نے 16 دسمبر، 2014 کو اس سکول میں تقریباً 150 بچوں اور اساتذہ کو قتل کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500