پشاور کی عدالت نے احسان اللہ احسان کی رہائی کی ممانعت کر دی

پاکستان فارورڈ

پشاور – ڈان نے بدھ (13 دسمبر) کو خبر دی کہ پشاور کی عدالتِ عالیہ (پی ایچ سی) کے ایک دو رکنی بینچ نے حکومتِ پاکستان کو تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو رہا کرنے سے روک دیا ہے۔

احسان، جو اپنے اصل نام لیاقت علی کے نام سے بھی معروف ہے، رواں برس کے اوائل میں حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دینے کے بعد سے اب تک حراست میں ہے۔

چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی صدارت میں بینچ نے بدھ کو حکام کو سابق عسکریت پسند کی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا۔

یہ عدالت 16 دسمبر 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک سکول کے قتلِ عام، جس میں 140 سے زائد بچے اور اساتذہ شہید ہو گئے، میں شہید ہونے والے ایک بچے کے والد کی جانب سے دائر کیے گئے ایک دعویٰ کی سماعت کر رہی ہے۔

ٹی ٹی پی نے احسان کے ذریعے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی۔

خان نے اپنی پٹشن میں دعویٰ کیا کہ حکومت احسان کو معافی دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500