پنجاب پولیس کے ہاتھوں القاعدہ کے 9 مشتبہ افراد کی ہلاکت

سٹاف رپورٹ

شیخوپورہ، پاکستان -- جیو نیوز نے 2 نومبر کو خبر دی ہے کہ پاکستانی فورسز نے یکم نومبر کو ضلع شیخوپورہ، صوبہ پنجاب اور کراچی میں بالترتیب، القاعدہ کے کم از کم نو ارکان کو ہلاک کر دیا اور اسلحے کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔

صوبائی محکمۂ انسدادِ دہشت گردی نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ایک پولیس مقابلے میں القاعدہ کے دہشت گردوں کو ہلاک کیا، محکمے کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے چار یا پانچ ہمراہی موقعۂ واردات سے فرار ہو گئے۔

جیو نیوز کے مطابق، دریں اثناء کراچی میں، نیم فوجی رینجرز نے ایک قبرستان میں دفن کردہ اسلحے کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500