پاکستان میں 2 عسکریت پسند ہلاک، 6 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- پاکستان میں حکام نے دو دہشت گردوں کو ہلاک، چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار اور اسلحے کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے سوموار (12 جون) کو بتایا کہ فرنٹیئر کور نے کوئٹہ میں بلوچستان لبریشن آرمی کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دیگر فورسز نے جنوبی وزیرستان اور درہ آدم خیل، صوبے کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات، میں اسلحے اور گولہ بارود کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔

دنیا ٹی وی نے بتایا کہ بالترتیب سوموار اور منگل (13 جون) کو پولیس نے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں جیشِ محمد کے دو مشتبہ ارکان کو اور اسلام آباد میں پانچ دیگر ملزمان کو گرفتار کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500