پاکستان نے مطلوب ترین افراد کی فہرست پر موجود شخص سمیت 11 ملزمان گرفتار کر لیے

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، پاکستانی فورسز نے حال ہی میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل ایک مشتبہ جنگجو بھی شامل ہے۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے 23 نومبر کو پشاور میں مطلوب ترین مشتبہ جنگجو فیروز خان کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے ایک اہلکار نے کہا کہ فیروز سنہ 2009 میں ایک کار بم دھماکے، جس میں 60 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور سنہ 2012 میں کے پی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی) مقتول خورشید خان کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب تھا۔

دنیا ٹی وی کے مطابق، 23 نومبر کو حکام نے بتایا کہ 22 نومبر کو کراچی میں پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں تین مشتبہ جنگجو بھی شامل ہیں۔ مزید برآں، نیم فوجی رینجرز نے حال ہی میں کراچی میں اسلحے کی ایک کھیپ پکڑ لی۔

دریں اثناء، ڈان نے خبر دی کہ خیبر ایجنسی میں خاصہ دار فورس کا ایک اہلکار 22 نومبر کو منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ایک مقابلے میں جاں بحق ہو گا۔ خاصہ دار فورس نے ایک مشتبہ اسمگلر کو زخمی اور گرفتار کر لیا اور منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500