پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ تعاون کے فریم ورک کا جائزہ

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ اعلیٰ سطحی پاکستانی اور افغان حکام نے سوموار (10 جون) کے روز کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نےگزشتہ سال تشکیل دیئے گئے ایک دو طرفہ تعاون کے فریم ورک افغانستان-پاکستان عملی منصوبہ برائے امن و یکجہتی (اے پی اے پی پی ایس) کی پہلی جائزہ نشست کے لیے اسلام آباد میں افغانستان کے نائب وزیرِ خارجہ ادریس زمان کے ساتھ ملاقات کی۔

اے پی اے پی پی ایس کے تحت، دونوں ممالک نے سیاسی، سفارتی اور معاشی امور اور عسکری اور انٹیلیجنس میں تعاون پر گفتگو کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

اے پی اے پی پی ایس کی تخمینہ کاری 27 جون کو افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان کے آئندہ دورے سے قبل ہوئی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

ہمیں پاکستان کے ویزا کے بارے میں بتائیے۔ انہوں نے ہماری حالت خراب کردی ہے۔

جواب