ڈیرہ آدم خیل میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 9 کان کن ہلاک

اے ایف پی

پشاور -- حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرہ آدم خیل، خیبرپختونخواہ میں بدھ (12 ستمبر) کو کوئلے کی ایک کان کی چھت گرنے سے 9 کان کن ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

ایک سینئر مقامی اہلکار شاہد الیاس نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ حادثہ اخوروال گاوں میں اس وقت پیش آیا جب کان کن صبح کے وقت کان میں داخل ہوئے۔

پاکستان میں کوئلے کی کانیں ناقص سیفٹی سٹینڈرز کے تحت کام کرتی ہیں۔

13 اگست کو، کوئٹہ کے نزدیک سنجیدی گاوں میں کوئلے کی ایک کان میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 18 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500