بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکار اور کوئلہ کا کان کن جاںبحق

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – میڈیا نے خبر دی کہ بلوچستان میں تشدد کے جداگانہ واقعات میں کوئلہ کا ایک کان کن اور ایک سیکیورٹی اہلکار جانبحق ہو گئے۔

لیویز فورس کے مطابق، منگل (4 جولائی) کو ضلع بولان میں مسلح افراد نے کان کن کو گولی مار دی۔ حکام اس سے متعلق کسی مقصد کا تعین نہیں کر سکے۔

ڈان کے مطابق اسی روز موٹرسائیکل سواروں نے ضلع مستونگ میں لیویز فورس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو گولیاں مار کر جاںبحق کر دیا۔

ایکسپریس ٹربیون نے خبر دی کہ پیر (3 جولائی) کو پشاور، خیبرپختونخوا میں پولیس نے پھٹنے سے قبل ایک بم کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس نے کہا کہ 4 کلوگرام وزنی اس ریموٹ کنٹرولڈ دھماکہ خیز آلہ کا مقصد پولیس کو نشانہ بنانا تھا۔ یہ ایک تھانے کے قریب نصب تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500