|

بلوچستان میں طالبان نے فرنٹیئر کور کے چار اہلکار شہید کردیے

اے ایف پی

کوئٹہ – حکام کے مطابق صوبہ بلوچستان میں مسلح عسکریت پسندوں نے بدھ (14 فروری) کو ایک حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی ) کے چار اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

عسکریت پسندوں نے ایف سی کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ریلوے کا گشت گشت کر رہے تھے۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ مقتولین کو جوابی کارروائی کا موقعہ نہیں مل سکا، انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے جائے وقوع سے گولیوں کے 108 خول اکٹھے کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا، ہمارا اندازہ ہے کہ حملہ آور کم از کم چار تھے جو دو موٹرسائیکلوں پر آئے تھے۔

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

دہشت گرد گروہ نے اس ماہ کے اوائل میں وادی سوات میں آرمی کے کیمپ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 11 فوجی شہید ہوئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند ہے؟

Pf icons no 0

تبصرہ 💬

* لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے
Captcha

انتخاب

کیا آپ کو روس کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر تشویش ہے؟

نتائج