کرم ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 8 ہلاک

اے ایف پی

پاراچنار -- بظاہر شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے تازہ ترین حملے میں، منگل (30 جنوری) کو کرم ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

شعیہ اکثریتی علاقے مقبل میں ایک دیسی ساختہ بم اس وقت پھٹ گیا جب ایک ویگن نو افراد کو لے کر پاس سے گزر رہی تھی۔

مقامی اعلیٰ حکومتی عہدیدار بصیر خان وزیر نے اے ایف پی کو بتایا کہ تین خواتین اور ایک سات سالہ بچے سمیت، آٹھ مسافر ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکام کو مسخ شدہ لاشوں کی شناخت میں دشواری پیش آ رہی ہے لیکن ابتدائی ثبوت بتاتے ہیں کہ تمام مسافر شیعہ مسلمان تھے۔

ایک مقامی انٹیلیجنس اہلکار نے واقعہ اور اموت کی تصدیق کی۔

بالائی کرم ماضی میں شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے کئی بم دھماکوں کی جائے واردات رہی ہے۔

فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن حملے کی نشانیاں بتاتی ہیں کہ یہ القاعدہ اور طالبان سے منسلک دہشت گرد گروہوں کی کارروائی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500