عباسی نے انٹیلیجنس بیورو کی فہرست کو 'جعلی' قرار دے دیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ پاکستانی وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوموار (9 اکتوبر) کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کی مبینہ فہرست، جو کالعدم تنظیموں کے ساتھ منسلک پارلیمنٹیرینز کے ناموں پر مشتمل ہے، "جعلی اور من گھڑت دستاویز" ہے۔

ڈان کے مطابق، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عباسی کے دفتر نے آئی بی سے کوئی 37 ارکانِ پارلیمنٹ، جن میں سے اکثریت کا تعلق پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) سے ہے، کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ مبینہ روابط کی تحقیقات کرنے کو کہا تھا۔

عباسی نے تردید کی کہ اس کے دفتر نے ایسی کوئی فہرست مانگی تھی، یا آئی بی نے ایسی کوئی رپورٹ پیش کی تھی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی بی نے اس معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500