خیبرپختونخواہ حکومت نے لازمی تعلیمی قانون کی منظوری دے دی

اسٹاف رپورٹ

پشاور - ڈان نے خبر دی ہے کہ خیبرپختونخواہ (کے پی) کی کابینہ نے پیر (6 فروری) کو ایک قانون کی منظوری دی جس میں پرائمری اور اسکنڈری تعلیم کو صوبہ میں لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزیراعلی پرویز خٹک کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے کہا کہ نیا قانون پانچ سے سولہ سال کی عمر کے تمام بچوں کو پبلک اسکولوں میں مفت تعلیم مہیا کرتا ہے۔

غنی نے کہا کہ جو والدین اس پر عمل کرنے میں ناکام رہیں گے انہیں جرمانہ یا قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

غنی نے کہا کہ کابینہ نے ایک ایسے قانون کی منظوری بھی دی جس کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت تک کے مسلمان بچوں کے لیے قرآن کو لازمی مضمون بنایا گیا ہے اور قرآن کے ترجمے کو چھٹی سے دسویں جماعت کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500