http://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2016/12/07/newsbrief-01

پاکستانی فورسز نے مطلوب قاتل، اغوا کنندگان کو ہلاک کر دیا

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — میڈیا نے خبر دی کہ کراچی اور صوبہ بلوچستان میں آپریشنز کے دوران پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ایک گینگ رکن اور تین اغوا کنندگان کو ہلاک کر دیا۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ بدھ (7 دسمبر) کو علی الصبح کراچی میں ایک مقابلہ کے دوران اہلکاروں نے ایک لیاری گینگ رکن بلال المعروف بھیا کو ایک مقابلہ کے دوران ہلاک کر دیا۔

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ بھیّا 50 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

ڈان کے مطابق، مقامی سینیئر سپرانٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اعتزاز گورائیہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے منگل (6 دسمبر) کو چمن میں تین اغوا کنندگان کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور اس تاجر کو بازیاب کرا لیا جسے وہ یرغمال بنائے ہوئے تھے۔

مجرموں نے اکتوبر میں کوئٹہ سے اس تاجر کو اغوا کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha