پاکستانی فورسز نے ٹی ٹی پی کے ایک شخص، گینگ کے رکن کو ہلاک اور 48 ملزمان کو گرفتار کر لیا

سٹاف رپورٹ

کراچی — پاکستانی پولیس نے حال ہی میں ایک دہشتگرد اور گینگ کے ایک رکن کو ہلاک کر دیا اور کراچی اور ضلع وہاڑی، صوبہ پنجاب میں 48 دہشتگرد ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ کراچی میں ایک حالیہ مقابلہ کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی اور دو جرائم پیشہ ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک شدہ جرائم پیشہ افراد کو تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک دہشتگرد اور لیاری گینگ کے ایک رکن کے طور پر شناخت کیا۔

پولیس نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد قتل کی 42 وارداتوں اور 15 سے زائد دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

درایں اثناء، دنیا ٹی وی نے 8 جولائی کو خبر دی کہ حال ہی میں کراچی میں پولیس نے 11 غیرملکیوں، زیادہ تر افغان شہریوں، سمیت 22 جرائم پیشہ اور دہشت گرد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ 8 جولائی کو ضلع وہاڑی، صوبہ پنجاب میں پولیس اور صوبائی محکمۂ انسدادِ دہشتگردی نے دہشتگردی کے لیے مالیات فراہم کرنے والے 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند ہے؟

0
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی Captcha