پولیس نے یرغمالی کو رہا کروا لیا، کراچی میں دو اغواکنندگان ہلاک

اسٹاف رپورٹ

کراچی - پولیس نے کراچی، صوبہ سندھ اور بہاولپور ڈسٹرکٹ، صوبہ پنجاب میں الگ الگ آپریشنز کے دوران دو اغوا کنندگان کو ہلاک کر دیا اور کالعدم فرقہ ورانہ گراہ کے دو مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔

جیو نیوز کے مطابق، سی پی ایل سی کے سربراہ زبیر حبیب نے کہا کہ شہری پولیس رابطہ کمیٹی (سی پی ایل سی) اور انسدادِ تشدد کرائم سیل کی طرف سے منگل (24 جنوری) کو کراچی میں صبح سویرے مارے جانے والے مشترکہ چھاپے میں اغواکنندگان کو ہلاک کر دیا گیا۔

حبیب نے کہا کہ اغوا کنندگان نے سولہ سالہ لڑکے کو پانچ جنوری کو اغوا کیا تھا اور وہ تعاوان کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورسز نے یرغمالی کو رہا کروا لیا۔

علاوہ ازیں، پنجاب پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ (سی ٹی ڈی) کے عملے نے بہاولپور ڈسٹرکٹ میں مارے جانے والے ایک چھاپے میں کالعدم گروہ کے دو مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ یہ خبر دنیا ٹی وی نے منگل (24 جنوری) کو دی ہے۔

سی ٹی ڈی کے ایک ذریعہ نے کہا کہ گرفتار شدگان نمایاں شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس نے مزید کہا کہ گرفتاری کے وقت ان کے پاس دستی بم موجود تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500