پاکستان میں حملے کے ملزمان گرفتار، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — افواجِ پاکستان نے حال ہی میں بلوچستان میں افغان سرحد کے قریب دہشتگردی کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا، جبکہ پاک فوج نے حال ہی میں پشاور اور مردان میں ہونے والے حملوں کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈان کے مطابق، ایف سی کے ترجمان خان واسع نے 27 ستمبر کو کہا کہ فرنٹیئر کور (ایف سی) نے پنجپائی کے علاقہ سے کم از کم 1800 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، 150 دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈیز) اور دیگر اسلحہ ضبط کر لیا۔

واسع نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے اندرونِ بلوچستان میں اس اسلحہ کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ملزمان فرار ہو گئے۔

دریں اثناء، سماء ٹی وی کے مطابق، فوج کے ترجمان لفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے 27 ستمبر کو پشاور میں کہا کہ فوج نے حال ہی میں ستمبر کے اوائل میں پشاور اور مردان میں حملہ کرنے کے الزام میں سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے ان کی گرفتاریوں کے مقامات نہیں بتائے۔

باجوہ نے کہا کہ تین ملزمان جن پر مردان حملے کا الزام ہے، مردان پولیس لائنز اور مردان میں نیشنل بینک کی ایک برانچ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے ان کے قبضہ سے تین خود کش جیکٹیں بازیاب کر لیں۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ سیکیورٹی فورسز نے 28 ستمبر کو کراچی میں ایک کالعدم تنظیم کے تین ملزم ارکان سمیت 18 مشتبہین کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500