سلامتی

کمبائنڈ میری ٹائم فورسز گہرے سمندر میں امن و امان کو فروغ دیتی ہیں

از پاکستان فارورڈ

خلیج عرب میں تین روزہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 152 کے دوران، بحری جہاز مشترکہ جہاز رانی میں حصہ لے رہے ہیں جو 28 فروری کو ختم ہوئی۔ بحرین نے مشترکہ بحری جہاز رانی کی قیادت کی، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے بھی شرکت کی۔ [سینٹ کام]

خلیج عرب میں تین روزہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 152 کے دوران، بحری جہاز مشترکہ جہاز رانی میں حصہ لے رہے ہیں جو 28 فروری کو ختم ہوئی۔ بحرین نے مشترکہ بحری جہاز رانی کی قیادت کی، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے بھی شرکت کی۔ [سینٹ کام]

کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) نے، 2001 میں اپنے قیام کے بعد سے، گہرے سمندروں میں قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم کو برقرار رکھنے، تجارت کے آزادانہ بہاؤ کو فروغ دینے اور دہشت گردی اور بحری قزاقی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کام کیا ہے۔

سمندری اتحاد جس میں 34 ممالک شامل ہیں اور جس کا صدر دفتر بحرین میں ہے، غیر قانونی غیر ریاستی عناصر کا مقابلہ کرنے اور تقریباً 3.2 ملین مربع میل بین الاقوامی پانیوں میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کام کرتا ہے۔

یہ پانی 21 ممالک سے متصل ہیں اور اس میں دنیا کے سب سے اہم بحری تجارتی راستے شامل ہیں۔ ان میں تین اہم چوک پوائنٹس بھی شامل ہیں: آبنائے ہرمز، بحیرہ احمر کے دروازے پر باب المندب اور نہر سویز۔

سی ایم ایف کا مقصد دہشت گردی، بحری قزاقی اور غیر قانونی منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے ، خطے کے پانیوں میں تمام قانونی سمندری بحری جہازوں کی آزادی کو قائم کرنا، فروغ دینا اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔

جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کا ڈسٹرائر جے ایس مکینامی، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اور یورپی یونین نیول فورسز کے درمیان مشترکہ تربیت کے دوران، 8 اپریل کو اطالوی بحریہ کے بحری جنگی جہاز آئی ٹی ایس کارلو برگمینی کے ساتھ خلیج عدن میں سفر کر رہا ہے۔ [تصویر بشکریہ/امریکی بحریہ]

جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کا ڈسٹرائر جے ایس مکینامی، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اور یورپی یونین نیول فورسز کے درمیان مشترکہ تربیت کے دوران، 8 اپریل کو اطالوی بحریہ کے بحری جنگی جہاز آئی ٹی ایس کارلو برگمینی کے ساتھ خلیج عدن میں سفر کر رہا ہے۔ [تصویر بشکریہ/امریکی بحریہ]

گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس پال ہیملٹن کو تفویض کردہ امریکی بحریہ کے اہلکار 20 مارچ کو خلیج عمان میں وزٹ، بورڈ اور تلاشی اور قبضے کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ [امریکی بحریہ]

گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس پال ہیملٹن کو تفویض کردہ امریکی بحریہ کے اہلکار 20 مارچ کو خلیج عمان میں وزٹ، بورڈ اور تلاشی اور قبضے کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ [امریکی بحریہ]

یہ جائز تجارت کے آزادانہ بہاؤ کی حمایت کرتے ہوئے، دہشت گردوں اور غیر ریاستی عناصر کو گہرے سمندروں کے استعمال سے روکنے اور علاقائی شراکت داروں اور خطے کے دیگر اہم متعلقین کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کا آغاز کر کے ایسا کرتا ہے۔

سی ایم ایف کا آغاز، 12 ہم خیال ممالک کے ساتھ ہوا تھا اور اس کے بعد خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی فعال حمایت اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے ساتھ اس میں توسیع ہوئی ہے۔

جولائی 2020 میں یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کی بریفنگ کے مطابق، نئی کوششوں میں انسانوں کی اسمگلنگ میں خلل ڈالنا، اور غیر قانونی غیر منظم اور غیر رجسٹرڈ ماہی گیری کا مقابلہ کرنا شامل ہے۔

ان میں بہتر رابطہ کاری اور معلومات کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

سی ایم ایف نے اپنے مشن کی وضاحت کرتے ہوئے ایک حقائق نامے میں کہا کہ "عالمی معیشت کا انحصار بین الاقوامی پانیوں کے ذریعے جہاز رانی کی آزادی پر ہے تاکہ سمندر کے وسیع و عریض علاقوں میں سامان کی تیز رفتار نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔"

"دنیا کی بحری افواج کو ایک دوسرے کے ساتھ اور بیرونی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے۔"

'رضامندوں کا اتحاد'

سی ایم ایف کی قیادت، بحرین میں اُس کے ہیڈکوارٹر سے کی جاتی ہے۔

اس کی رکنیت میں خطے کے 10 ممالک شامل ہیں: بحرین، کویت، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق، اردن، ترکی اور یمن۔ مصر، جو اپریل 2021 میں شامل ہوا، سی ایم ایف کا 34 واں رکن بن گیا۔

یورپی ممبران میں برطانیہ، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، یونان، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، پرتگال اور اسپین شامل ہیں۔

دیگر ارکان میں امریکہ، کینیڈا، برازیل، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، ملائیشیا، پاکستان، فلپائن، کوریا، سیشلز، سنگاپور اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

"رضامندوں کے اتحاد" کے طور پر، سی ایم ایف شرکت کی کوئی خاص سطح تجویز نہیں کرتا ہے، اس لیے ممبران کی شرکت اثاثوں میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت اور کسی بھی وقت ان اثاثوں کی دستیابی کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔

سی ایم ایف کی توجہ جن شعبوں پر سب سے زیادہ ہے ان میں انسداد منشیات، انسداد اسمگلنگ، بحری قزاقی کو دبانا، علاقائی تعاون کی حوصلہ افزائی اور مجموعی سلامتی اور استحکام کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے علاقائی اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشغولیت، شامل ہیں۔

سمندر میں سی ایم ایف کے اثاثے ماحولیاتی اور انسانی بحرانوں کا اس وقت جواب بھی دیتے ہیں جب ان سے ایسا کرنے کو کہا جاتا ہے۔

مشترکہ ٹاسک فورسز

سی ایم ایف کے پاس پانچ مشترکہ ٹاسک فورسز (سی ٹی ایف ایس) ہیں: سی ٹی ایف 150 خلیج عرب سے باہر بحری سیکیورٹی آپریشنز کو سنبھالتا ہے، سی ٹی ایف 151 ایک انسدادِ بحری قزاقی کی کوشش ہے، سی ٹی ایف 152 خلیجی پانیوں میں بحری سیکیورٹی اور سی ٹی ایف 153، بحیرہ احمر کی سیکیورٹی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

پانچویں ٹاسک فورس، سی ٹی ایف 154، ابھی 22 مئی کو وجود میں آئی ہے، اور اس کی توجہ شراکت دار بحری افواج کو تربیت دینے اور مشرق وسطیٰ میں بحری سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر ہو گی۔

اس وقت سی ٹی ایف 153 اتحاد کے نئے رکن مصر کی زیرِ قیادت ہے۔

سی ایم ایف کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل سیموئل پاپارو نے اپریل 2021 میں اسکندریہ کا دورہ کرتے ہوئے مصر کی سی ایم ایف رکنیت کا خیرمقدم کیا، بحیرہ احمر میں اس کے بڑھے ہوئے تعاون اور مشترکہ کارروائیوں کے لیے اس کا شکریہ ادا کیا۔

پاپارو نے کہا کہ "مصر خطے میں استحکام کو یقینی بنانے میں ایک اہم شراکت دار ہے اور ہمیں اپنے مشن میں مصر کی شراکت داری کا خیرمقدم کرنے پر فخر ہے جو خطے اور دنیا کو ایک محفوظ جگہ بنانے پر مرکوز ہے۔"

انہوں نے کہا کہ سی ایم ایف میں مصر کے داخلے کے ساتھ ہی یہ تعاون اور باہمی تعاون مزید بڑھے گا۔

بحرین میں 3 سے 6 اکتوبر تک منعقد ہونے والی چار روزہ بحری سیکورٹی کانفرنس کے دوران 38 ممالک کے سینئر فوجی رہنماؤں کی میزبانی کے ساتھ، بحری اتحاد کے اراکین مل کر کام اور تربیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

40 بحریہ اور کوسٹ گارڈز کے رہنماؤں نے سالانہ کانفرنس میں شرکت کی تاکہ پچھلے سال کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور مستقبل میں شراکت کے مواقع اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

برطانیہ کی رائل نیوی کے کمانڈر مارٹن ہینی جو کہ اس کانفرنس کے مرکزی منصوبہ ساز ہیں، نے کہا کہ "مختلف ممالک سے سینئر افسران کی اس تعداد کو اکٹھا کرنا واقعی اس بین الاقوامی تعاون کو ظاہر کرتا ہے جو سی ایم ایف کے مرکز میں ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "حقیقی پیش رفت ہوئی ہے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500