جرم و انصاف

پیوٹن کی جانب سے عزتوں کے لٹیروں اور قاتلوں کو آزاد کرنے پر روسیوں کو اپنی جان کا خوف

از اولہا چیپل

ویگنر کرائے کے فوجی دسمبر میں یوکرین میں تصویر بنواتے ہوئے۔ [ویگنر]

ویگنر کرائے کے فوجی دسمبر میں یوکرین میں تصویر بنواتے ہوئے۔ [ویگنر]

کیف – روسی عوام ویگنر گروپ کی کرائے کی فوج کی طرف سے یوکرین میں لڑنے کے لیے بھرتی کیے گئے پرتشدد عادی مجرموں کی حالیہ معافی سے پریشان ہیں۔

لینن گراڈ صوبے کے ایک گاؤں میں، رہائشیوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں ایک بے قابو مجرم اور ویگنر فائٹر سے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے جو یوکرین میں لڑائی سے گھر واپس آیا تھا۔

ایک اور گاؤں میں، رہائشی ایک ایسے شخص سے ڈرتے ہیں جس نے اپنی دادی کو ہتھوڑے سے مارا تھا لیکن اب اسے ڈونباس میں لڑائی کے بعد گھر جانے کا اختیار دیا گیا ہے۔

'پولیس پر لازم ہے کہ آپ کے ساتھ احترام سے پیش آئے'

میدان جنگ میں بڑھتے ہوئے نقصانات کا سامنا کرتے ہوئے، ویگنر نے اس موسم گرما میں روسی جیلوں سے جنگجوؤں کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ، اس سے عین قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 300,000 اضافی فوجیوں کو "جزوی متحرک" ہونے کا حکم دیا تھا۔

پسپائی سے قبل روسی افواج کے واگنر گروپ کے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ مل کر علاقے میں جنگی جرائم کا ایک سلسلہ انجام دینے کے بعد گزشتہ اپریل میں بوچا میں لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ [یوکرینی پراسیکیوٹر جنرل ایرینا وینیڈکٹووا/فیس بک]

پسپائی سے قبل روسی افواج کے واگنر گروپ کے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ مل کر علاقے میں جنگی جرائم کا ایک سلسلہ انجام دینے کے بعد گزشتہ اپریل میں بوچا میں لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ [یوکرینی پراسیکیوٹر جنرل ایرینا وینیڈکٹووا/فیس بک]

16 ستمبر کو ایک رپورٹ میں بی بی سی کی طرف سے تصدیق شدہ لیک ہونے والی ویڈیو میں ویگنر کے باس یوگینی پریگوزن کو وسطی روس کی ایک جیل میں قیدیوں سے وعدہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ "اگر آپ چھ ماہ قید کاٹتے ہیں تو آپ آزاد ہیں"۔

اب، ویگنر کی جانب سے بھرتی کیے گئے پہلے 20 قیدیوں نے یوکرین میں اپنا وقت گزارا ہے اور وہ وطن واپس جا رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے 5 جنوری کو ایک ویڈیو شائع کی تھی جس میں پریگوزن کو "[اپنے] معاہدے مکمل کرنے" پر جنگجوؤں کو سراہتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

وہ مجرموں کو آزاد ہونے سے پہلے کچھ "حتمی ہدایات" بھی دیتا ہے۔

ویڈیو، جسے آر آئی اے نووستی نے اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر پوسٹ کیا ہے، میں پریگوزن کہتے ہیں "ہم شراب نہیں پیتے، نہ منشیات لیتے ہیں نہ ہی خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں! پولیس پر لازم ہے کہ آپ کے ساتھ احترام سے پیش آئے"۔

روسی صدارتی کونسل برائے سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی رکن ایوا مرکاشیفا نے کہا کہ قیدیوں کو معاف کرنے والی دستاویزات پر اس وقت دستخط کیے گئے تھے جب ویگنر نے جولائی میں انہیں بھرتی کیا تھا۔

اس نے جنوری کے شروع میں آر آئی اے نووستی کو بتایا کہ "میرے پاس حکم نامے بذاتِ خود موجود نہیں ہیں، لیکن میں نے ان مردوں کے رشتہ داروں سے بات کی ہے جنہیں سب سے پہلے رہا کیا گیا تھا۔ وہ سب کہتے ہیں کہ ان کے پاس 5 جولائی کو دستخط شدہ دستاویزات موجود ہیں، اور اس کے نتیجے میں وہ اس دن یا اگلے دن [قیدیوں کو] باہر لے گئے تھے"۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے گزشتہ جمعے (20 جنوری) کے روز بتایا کہ ویگنر کے پاس یوکرین میں تقریباً 50,000 جنگجو ہیں، جن میں سے 80 فیصد جیلوں سے بھرتی کیے گئے ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان، نیڈ پرائس نے 9 جنوری کو روس میں پریگوزن کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا، "یہ یقینی طور پر مایوسی کا بخار ہے"۔

پرائس نے کہا، "اور اگر آپ ان میں سے بہت سے جنگجوؤں کے پس منظر کو دیکھیں، تو یہ اعلیٰ تربیت یافتہ پیادہ فوجی نہیں ہیں، یہ مجرم ہیں۔ بہت سے معاملات میں یہ وہ افراد ہیں جن پر گھناؤنے جرائم، پُرتشدد جرائم -- قتل، عصمت دری -- کا الزام لگایا گیا ہے اور سزا دی گئی ہے -- جو اب یوکرین میں لڑ رہے ہیں کیونکہ ان سے معافی یا نرمی کا وعدہ کیا گیا ہے"۔

انہوں نے کہا، "یہ بذات خود نفرت انگیز ہے۔ انسانی حقوق کے گروہوں نے اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ ہم نے یہ نکتہ بیان کیا ہے کہ یہ مایوسی کا بخار ہے۔ اس سے جنگ کی آخری لہر تبدیل نہیں ہونے والی"۔

روسیوں کو اپنی جان کا خوف

یوکرین میں جنگ چھیڑنے کے بعد معافی پانے والے سزا یافتہ مجرموں کی وطن واپسی کی سوچ سے خود روسی بھی خوش نہیں ہیں۔

قیدیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے حقوق کا دفاع کرنے والی روسی تنظیم روس سیدیاشیچیا (سلاخوں کے پیچھے روسی) کی ڈائریکٹر اور بانی اولگا رومانوفا نے کہا، "بیس آدمی گھر واپس آ گئے ہیں"۔

انہوں نے کاروان سرائے کو بتایا، "ان میں سے ایک لینن گراڈ صوبے میں آیا، اور وہاں کے گاؤں کے رہائشیوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے۔ لیکن وہ نہیں جانتے کہ اسے کس کو بھیجنا ہے، اس لیے انہوں نے اسے صحافیوں کو بھیج دیا"۔

ان کا کہنا تھا، "[درخواست میں] ان کا کہنا ہے کہ اس مجرم نے ماضی میں پورے گاؤں کو دہشت زدہ کیا اور کئی بار جیل بھی گیا۔ تمام حسابات سے، وہ مکمل طور پر بے قابو ہے اور اسے بڑے دماغی مسائل ہیں۔ رہائشیوں کو اپنی جان کا ڈر ہے"۔

رومانوفا نے کہا، "ایک اور لڑکا ہے جس نے اپنی ہی دادی کو قتل کیا، جو دوسری جنگِ عظیم کی سابقہ فوجی تھیں۔ اس نے بوڑھی عورت کو گیراج میں ہتھوڑے سے مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اب، اپنی سزا پوری کیے بغیر، وہ واپس آ رہا ہے"۔

ان کا کہنا تھا، "بلاشبہ پڑوسی اس جیسے مردوں سے ڈرتے ہیں۔ روسی جرائم کی واپسی کے منتظر نہیں ہیں"۔

رومانوفا نے مزید کہا کہ جن مردوں کو معاف کیا جا رہا ہے وہ صرف پیرول کے برابر ہی وصول کر رہے ہیں کیونکہ رہا ہونے والے ہر شخص کو ویگنر کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو وہ آزاد نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا، "ان سب کو فلپ فونز دیے گئے ہیں۔ یہ ایک فون ہے جس میں ایک ہی رابطہ ہے، اور اسے کسی اور طریقے سے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ 45 دن کے بعد انہیں کال آتی ہے اور ان سے واپس محاذ پر جانے کی توقع ہوتی ہے"۔

"لیکن اب ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے کہ وہ پہلے کی طرح محاذ پر نہیں جائیں گے بلکہ تخریب کاری اور جاسوسی کرنے والے گروہوں میں شامل ہو جائیں گے"۔

'ضربِ شدید'

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ امکان ہے کہ رہا ہونے والے قیدی دوبارہ جرائم کا ارتکاب کریں گے۔

ایک سوشل ایکٹیوسٹ اور سینٹ پیٹرسبرگ میں گولوس (آواز) تحریک کی معاون پولینا کوستئیلیوا نے کہا، ”روس میں قیدیوں کی ایک بڑی تعداد ہے: 140 ملین کی آبادی میں سے، تقریباً نصف ملین افراد جیل میں ہیں۔“

انہوں نے کہا ، "اور جب انہیں معافی دی جاتی ہے یا جب وہ اپنی سزا پوری کر لیتے ہیں، تو وہ روس کے معاشرے میں صحیح طریقے سے رچتے بستے نہیں۔ یہ ہمیشہ ایک بڑا مسئلہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے [مجرم] بار بار جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں"۔

ان کا کہنا تھا، "ابھی جو کچھ ہو رہا ہے وہ تباہی ہے۔ جب پریگوزن جیلوں میں جا رہا تھا، تو سب سمجھتے تھے کہ یہ غیر قانونی ہے، لیکن اس کے بارے میں کچھ کرنا ناممکن تھا۔ بعض اوقات وکیل کسی قیدی سے ملنے کے لیے اندر نہیں جا سکتے، یا رشتہ دار نہیں جا سکتے، لیکن کوئی منحوس ہوتا ہے جو کسی بھی سرکاری حیثیت یا کسی بھی چیز کے بغیر دندانا پھرتا ہے"۔

کوسٹیلیفا نے کہا، "جب آپ یہ سب کچھ ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں، تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ قانونی عملی ڈھانچہ غیر فعال ہے۔ آپ بالکل بے معنی شہری ہیں۔ پریگوزن وہ ہے جس کے پاس اختیار ہے -- اس کے پاس ہر قابلِ تصور طاقت ہے -- جبکہ آپ کے پاس کوئی حق نہیں ہے۔ یہ ایک اذیت ناک تجربہ ہے"۔

کیف کے مقامی تھنک ٹینک یونائیٹڈ یوکرین کے سیاسی تجزیہ کار ایہور پیٹرینکو نے کہا کہ روسیوں کو "معاف کرنے" کا عمل پریگوزن کے لیے تعلقات عامہ کا ایک بڑا شعبدہ ہے۔

انہوں نے کہا، "یوکرین میں روسی ہلاکتوں کی زبردست تعداد کے پیشِ نظر، پریگوزن اور اس کے ساتھیوں کے لیے قیدیوں سمیت مردوں کو جنگ میں جانے میں دلچسپی دلانا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ پریگوزن کو ایک معاملے کی ضرورت تھی جس کے ساتھ وہ فخر سے پھر سکتا اور اسے پکڑ کر کہہ سکتا، 'دیکھو، ہم نے ایک وعدہ کیا اور اسے پورا کیا'!"

انہوں نے کہا کہ معافیاں بھی پیوٹن کے ہاتھ میں ہیں۔

پیٹرینکو نے کہا، "پیوٹن مغرب سے کہہ رہے ہیں، 'دیکھو، ایسے لوگ ہیں جو مجھ سے بھی زیادہ غیر معقول ہیں -- وہ پریگوزن جیسے، جنہیں واقعی نقصان پہنچا ہے۔ ذرا تصور کریں کہ اگر وہ جوہری کوڈز پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو وہ کیا کریں گے۔ یہ بہت ہی بدتر ہو گا'۔

"لہٰذا پیوٹن، پریگوزن اور ان کے تمام اقدامات ایک خوفناک حربہ ہیں، ان کی جان کی حفاظت کا ایک واضح طریقہ ہے"۔

پیٹرینکو نے مزید کہا، تمام چیزوں پر غور کرتے ہوئے، "حقیقت یہ ہے کہ یہ بار بار جرم کرنے والے مجرم گھر جا رہے ہیں، یہ روسیوں کے لیے بہت خطرناک ہو گا"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500