http://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2019/08/16/newsbrief-01

کوئٹہ کے مدرسے میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- ڈان نے پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جمعہ (16 اگست) کو کوئٹہ کے مصافات میں ایک مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

پولیس نے مدرسے کی منبر کے نیچے لگائے گئے گھریلو ساختہ بم (آئی ای ڈی) کو اس دھماکے کا ذمہ دار قرار دیا۔

یہ گزشتہ چار ہفتوں میں کوئٹہ میں ہونے والا چوتھا دھماکہ تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha