کوئٹہ بمب دھماکے میں 4 پولیس افسران جاں بحق

اے ایف پی

کوئٹہ -- سوموار (13 مئی) کو پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ میں چار پولیس افسران جاں بحق اور نو افراد زخمی ہو گئے جب دہشت گردوں نے ایک موٹرسائیکل کے نیچے چھپایا گیا بم پھاڑ دیا۔

پاکستانی طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی۔

موٹرسائیکل کوئٹہ میں ایک مسجد کے باہر کھڑی کی گئی تھی جہاں پولیس اہلکار تعینات تھے۔

یہ دھماکہ اس واقعہ کے دو روز بعد رونما ہوا ہے جس میں صوبے کے دوسرے بڑے شہر، گوادر، میںبلوچ علیحدگی پسندوں نے ایک پرتعیش ہوٹل پر حملہ کیا تھا، گوادر وہ شہر ہے جہاں چین کے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے پہل کاری منصوبے میں ایک بندرگاہ کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500