پاکستان قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے سالانہ 100 بلین روپے خرچ کرے گا

پاکستان فارورڈ

وانا -- ڈان نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بدھ (24 اپریل) کو اپنے منصوبے کا اعلان کیا جس کے تحت پاکستان کے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے سالانہ 100 بلین روپے (71 ملین ڈالر) مختص کیے جائیں گے۔

خان نے یہ اعلان جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکئی رخزئی علاقے کے قبائلی بزرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خان کے مطابق، یہ علاقے میں خرچ کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے -- جہاں عسکریت پسندی اور دہشت گردی جیسے ملک کے بدترین مسائل، پاکستان کے بننے سے لے کر اب تک، مرکوز رہے ہیں۔

خان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ علاقہ ملک کا غریب ترین علاقہ ہے یہاں پاکستان کی بدترین تعلیم اور بے روزگاری کی بلند ترین شرح موجود ہے کہا کہ حکومت قبائل کو ہر وہ چیز فراہم کرے گی جن کی ان کے پاس کمی ہے۔

خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا کیونکہ "کسی نے ان کو نہیں سمجھا یا سمجھنے کی کوشش نہیں کی"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500