حکمران پی ایم ایل-این نے فاٹا-کے پی انضمام کو آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- پاکستانی حکومت نے بدھ (16 مئی) کو، وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے خیبر پختونخواہ (کے پی) کے ساتھ انضماممیں تاخیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ خبر ڈان نے جمعرات (17 مئی) کو دی ہے۔

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ - نواز (پی ایم ایل - این) کے اس قدم کا مطلب ہے کہ یہ انضمام اگلے انتخابات کے بعد آنے والی حکومت انجام دے گی۔ پی ایم ایل - این کی حکومت 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے اور عام انتخابات جولائی میں ہونا طے پائے ہیں۔

ریاستوں اور فرنٹیئر علاقوں کے وزیر لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدل قادر بلوچ نے بدھ کو قومی اسملبی کو بتایا کہ آنے والی حکومت اس انضمام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ "اس بارے میں کوئی قانون سازی نہیں کی گئی ہے اور فاٹا کا موجودہ مقام قائم رہے گا"۔

خیال ہے کہ یہ فیصلہ پی ایم ایل -این کے اتحادیوں جمعیت علماء اسلام (فضل) اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے دباؤ کے تحت کیا گیا ہے جو دونوں اس انضمام کی سخت مخالف ہیں اور اگر یہ ہو جاتا تو انہیں عام انتخابات میں نقصان اٹھانا پڑتا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500