|

بلوچستان میں مسلح افراد کے ہاتھوں 6 مزدور ہلاک

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- ڈان نے خبر دی ہے کہ جمعہ (4 مئی) کے روز بلوچستان میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے چھ مزدوروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ضلع خاران کے علاقے لائجے میں ایک موبائل ٹاور پر کام کر رہے مزدوروں پر فائر کھول دیا اور بعد ازاں فرار ہو گئے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ تمام مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔

کسی بھی جماعت نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جنگجو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے پنجاب اور سندھ کے مزدوروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند ہے؟

Pf icons no 0

تبصرہ 💬

* لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے
Captcha

انتخاب

انتخابات کے بعد پاکستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج کیا ہے؟

نتائج