فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے 7 پاکستانی امن محافظوں کو اقوامِ متحدہ کا خراجِ تحسین

پاکستان فارورڈ

نیویارک -- ڈان نے خبر دی ہے کہ اقوامِ متحدہ (یو این) نے جمعرات (19 اپریل) کے روز امن کے محافظ سات پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے امن کے قیام کی بین الاقوامی کارروائیوں کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز پر ایک سالانہ یادگاری تقریب کے دوران اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غتریس نے امن کے ان محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے جولائی 2016 اور 2017 کے آخر میں جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

یہ پاکستانی سینٹرل افریقن ریپبلک، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو اور دارفور، سوڈان میں شہید ہوئے تھے۔

پاکستان اقوامِ متحدہ کے قیامِ امن کے مشنوں کے لیے فوجی دستے فراہم کرنے والے چوٹی کے ممالک میں شامل ہے۔ ابھی تک، فرائض انجام دیتے ہوئے، 156 پاکستانی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500