شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں نے 2 فوجی شہید کر دیئے

پاکستان فارورڈ

میرانشاہ -- فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں نے منگل (12 دسمبر) کے روز پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر فائر کھول دیا جس سے دو فوجی شہید ہو گئے۔

ڈان کے مطابق، سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت، دونوں بعمر 21 سال، نے اس واقعہ میں جامِ شہادت نوش کیا۔

بیان کے مطابق، معید حال ہی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوئے تھے۔ بشارت تین سال پہلے فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ایک ٹویٹ میں چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ کا بیان نقل کیا گیا، "آزادی مفت نہیں ملتی، دھرتی کے سپوت اس کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ آج ہم جس آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں یہ ایسے ہی بہت سے جواں مردوں کی مرہونِ منت ہے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500