عالمی بینک نے پاکستان میں تیز اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کی ہے

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- عالمی بینک کی طرف سے بدھ (10 جنوری) کو شائع کی جانے والی رپورٹ گلوبل اکنامک پراسپکٹس کے مطابق، پاکستان کی معیشت مختصر اور درمیانی مدت میں بڑھنے کی توقع ہے۔

پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی 2018-2017 کے مالی سال میں 5.5 فیصد تک بڑھے گی۔ اس رپورٹ میں "تعمیرات اور سروسز میں ٹھوس سرگرمی، زرعی پیداوار میں بحالی اور مضبوط ملکی مانگ جسے ٹھوس کریڈٹ بڑھوتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کی امداد حاصل ہے" کا حوالہ دیا گیا ہے اور اسے مثبت نقطہ نظر کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، درمیانی مدت میں، توقع ہے کہ یہ اعداد و شمار 5.9 فیصد کی اوسط تک پہنچ جائیں گے۔

پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے علاقے کی ترقی کو درپیش خطرات زیادہ تر ملکی ہیں۔ ممکنہ مسائل میں سرمایے کا کھسک جانا، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے جڑی ذمہ داریاں، عام انتخابات سے جڑا ضیائع اور ٹیکس کی آمدن میں کمی شامل ہیں جو مالی استحکام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

پاکستان کی ترقی میں17-2016 کے مالی سال کے دوران بڑھ کر 5.3 فیصد ہو گئی جو کہ حکومت کے 5.7 فیصد کے ہدف سے کچھ کم ہے اور اس کی وجہ صنعتی شعبے میں توقع سے سست ترقی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500