کوئٹہ خودکش حملے میں 7 افراد جاں بحق

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ – ڈان نے خبر دی ہے کہ بدھ (18 اکتوبر) کی صبح ایک پولیس کی گاڑی پر خودکش حملے میں چھ پولیس افسران سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

اے ایف پی کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ بلوچستان، کوئٹہ کے مضافات میں حملے کا نشانہ ایلیٹ پولیس کا ایک گروپ تھا جو اپنی ڈیوٹی کے لئے جارہا تھا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بتایا ہے کہ ظاہراً ایک "خود کش حملے" میں، پولیس کی گاڑی سے ٹکرانے والی کار میں آگ لگ گئی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500