کراچی اور باجوڑ میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت 5 پاکستانی جاں بحق

پاکستان فارورڈ

کراچی -- ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، کراچی اور باجوڑ ایجنسی میں ایک اعلیٰ پولیس اہلکار اور چار دیگر پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

سماء اور جیو ٹی وی نے بتایا کہ جمعہ (11 اگست) کے روز کراچی میں ایک ٹارگٹ حملے میں پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹڈنٹ اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے کہا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے انہیں گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے۔

جیو ٹی وی کے مطابق، مقتول افسران مئی کے بعد کراچی میں ہلاک کیے جانے والے 11 ویں اور 12 ویں افسران ہیں۔

ڈان نے بتایا کہ جمعہ کے روز باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ایک بم اس وقت پھٹ گیا جب مزدوروں سے بھرا ہوا ایک ٹرک قریب سے گزر رہا تھا اور ان میں سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500