پاکستانی فورسز نے وزیرستان میں اسلحے کے ذخائر پکڑ لیے

سٹاف رپورٹ

راولپنڈی -- فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل (16 مئی) کو پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان دونوں میں اسلحے کے ذخائر پکڑ لیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ایک کارروائی مترے گاؤں، شمالی وزیرستان میں کی گئی اور دوسری پنگی پاری خیل گاؤں، جنوبی وزیرستان میں کی گئی۔

فوجیوں نے ویران گھروں سے سب مشین گنیں، اینٹی ایئرکرافٹ گنیں اور دستی بم برآمد کیے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500