پاکستانی فورسز نے دہشت گردوں کا اسلحہ پکڑ لیا

سٹاف رپورٹ

راولپنڈی -- فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا حوالہ دیتے ہوئے، جیو نیوز نے بتایا ہے کہ آپریشن ردالفساد انجام دینے والی سیکیورٹی فورسز نے منگل (9 مئی) کو دہشت گردوں کا اسلحہ پکڑا ہے اور کئی گرفتاریاں کی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اہلکاروں نے جنوبی وزیرستان میں اسلحے کا ذخیرہ پکڑا ہے، جس میں پستول، راکٹ اور سب مشین گنیں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پنجاب میں، انہوں نے "درجنوں" ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں تین افراد دو بم دھماکوں کے ملزم ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500