سرحد دوبارہ کھلنے کے 2 دنوں میں ہزاروں افراد پاکستان سے افغانستان چلے گئے

سٹاف رپورٹ

پشاور -- ریڈیو فری افغانستان (آر ایف اے) نے منگل (7 مارچ) کو بتایا کہ طورخم اور چمن پڑتالی چوکیوں کے دو روز کے لیے دوبارہ کھلنے کے دوران ہزاروں افغانی پاکستان سے افغانستان سرحد پار کر گئے۔

سرحد عارضی طور پر صرف منگل اور بدھ (8 مارچ) کے لیے دوبارہ کھولی گئی تھی۔

پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں تیزی کے بعد پاکستان نے 16 فروری کو افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد کو بند کر دیا تھا۔

سپن بولدک، صوبہ قندھار افغانستان کے پولیس کمشنر محمد علی دواری نے آر ایف اے کو بتایا کہ صرف منگل کے روز ہی ہی 2،000 تک کی تعداد میں افغانی چمن کے مقام پر سرحد پار کر کے افغانستان میں داخل ہوئے۔

آر ایف اے نے دیگر سمتوں میں ٹریفک پر کوئی خبر نہیں دی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500