پاکستان نے داعش کے 4 جنگجو افغانستان کے حوالے کر دیئے

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- طلوع نیوز نے بدھ (8 فروری) کو خبر دی ہے کہ پاکستان نے "دولتِ اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کے چار گرفتار شدہ جنگجوؤں کو افغان حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔

لنڈی کوتل کے نائب پولیٹیکل ایجنٹ نیاز محمد نے صحافیوں کو بتایا کہ افغان شہری افغان فوج کے ساتھ لڑائی میں زخمی ہو گئے تھے اور طبی علاج کی غرض سے پشاور آ گئے تھے، جہاں پاکستانی حکام نے انہیں گرفتار کر لیا۔

نیاز نے کہا کہ طورخم کی سرحد پر جنگجوؤں کی افغان حکام کو منتقلی "خلوصِ نیت کا اظہار" تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500