مبینہ افغان عسکریت پسندوں نے گولی مار کر پاکستانی فوجی کو ہلاک کر دیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ڈان نے خبر دی ہے کہ ایک پاکستانی فوجی اور دیگر دو افراد، ملک بھر میں ہونے والے تشدد کے الگ الگ واقعات میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی پیر (30 جنوری) کو پشاور کے ملٹری ہسپتال میں وفات پا گیا۔ اسے مبینہ عسکریت پسندوں نے، جو افغانستان سے آئے تھے، ہفتہ (28 جنوری) کو خیبر ایجنسی میں گولی ماری تھی۔

پولیس نے کہا کہ بلوچستان کی پنجگور ڈسٹرکٹ میں، موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں نے پیر (30 جنوری) کو ایک ڈاکٹر اور ایک دوسرے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500