پاکستان میں تشدد کے واقعات میں امن کے 4 رضاکار، پولیس افسر ہلاک

اسٹاف رپورٹ

پشاور - پاکستان میں تشدد کے الگ الگ واقعات میں امن کے 4 رضاکار اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ امن کمیٹی کے ارکان کو پیر (29 مئی) کی رات کو پشاور کے مضافاتی علاقے متانی میں نشانہ بنایا گیا۔

ڈان کے مطابق، تشدد کے ایک اور واقعہ میں، نامعلوم قاتلوں نے ایک ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس کو گولی مار کر ہلاک اور اس کے بھتیجے کو جو کہ پولیس انسپکٹر ہیں، کوئٹہ میں پیر کے دن زخمی کر دیا۔

دریں اثنا، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں پیر کو سڑک کے کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 4 پاکستانی زخمی ہو گئے۔ یہ خبر سماء نے پیر کو دی ہے۔

سیکورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مظفر آباد میں لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کے قریب پیش آیا جب مسافروں کی ایک وین نصب کیے ہوئے بم سے ٹکرا گئی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500