ہلمند خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک، 19 افغان عسکریت پسند ہلاک

اسٹاف رپورٹ

ہلمند، افغانستان - ہلمند صوبہ میں تشدد کے واقعات میں چھہ افغان شہری اور انیس طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ خبر خاما پریس نے منگل (10 جنوری) کو دی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لشکر گاہ میں فوجیوں کے احاطے کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں کم از کم چھہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا، فوجیوں نے گریشک اور گرمسیر ڈسٹرکٹس میں کم از کم انیس عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ بات وزارتِ دفاع نے منگل ( 10جنوری) کو بتائی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500