صوابی میں 2 فوجی، 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

صوابی، پاکستان - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، منگل (7 مارچ) کو خیبرپختونخواہ کی صوابی ڈسٹرکٹ میں کم از کم پانچ دہشت گرد اور دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ فوجیوں نے ایک خفیہ اطلاع پر ملک آباد میں یہ مہم سر انجام دی۔

ڈان کے مطابق، آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے احاطے کو گھیرے میں لے لیا اور 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والا کم از کم ایک عسکریت پسند تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا رکن تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500