کوئٹہ سانحہ کے 27 زخمی کراچی منتقل، جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کر لی

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ -- ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، 8 اگست کو کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے کے ستائیس زخمیوں کو 9 اگست کو طبی علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد گروہوں نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سول ہسپتال پر ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم 70 افراد جاں بحق اور دیگر 112 زخمی ہو گئے تھے۔

جیو نیوز نے بتایا کہ بذریعہ ہوائی جہاز کوئٹہ سے لائے گئے مریضوں کا کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔

دریں اثناء، سماء اور جیو نیوز نے بتایا کہ "دولت اسلامیہ عراق و شام" (داعش) اور جماعت الاحرار -- تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے علیحدہ ہونے والے دھڑے -- دونوں نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500