دہشتگردی

امیر کی ہلاکت کے بعد متعلقہ رہنے کے لیے داعش 'برانڈ' کی جدوجہد

از پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

4 دسمبر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں داعش کے ارکان مغربی افریقہ کے ساحل علاقے میں ایک ملاقات کے لیے جمع ہیں۔

4 دسمبر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں داعش کے ارکان مغربی افریقہ کے ساحل علاقے میں ایک ملاقات کے لیے جمع ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک سال سے کم عرصے میں "دولتِ اسلامیہ" (داعش) کے دوسرے امیر کی موت ظاہر کرتی ہے کہ ایک زمانے کا طاقتور انتہاء پسند گروپ شام میں بیٹھ کر عالمی نیٹ ورک چلانے کی صلاحیت سے محروم ہو چکا ہے۔

لیکن گروپ، جس کی شام اور عراق کے ایک بڑے حصے پر حکومت تھی وہاں شکست کھانے سے پہلے، اس کی اب بھی مغربی افریقہ اور افغانستان سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں سرگرم شاخیں ہیں۔

ابو حسن الہاشمی القرشی کی موت، جس کا اعلان 30 نومبر کو ایک آڈیو پیغام میں کیا گیا اور بعد ازاں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اس کی تصدیق کی تھی، اس کے متعلق بہت سے سوالات جواب طلب ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ داعش کے سرکردہ رہنماء نے -- اپنے مختصر عرصے کے پیشروؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے -- خود کو اس وقت محاصرے میں اڑا لیا تھا جب شامی اپوزیشن کے دھڑوں نے اکتوبر کے وسط میں ایک آپریشن کیا تھا۔

3 فروری کو شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے قصبے عطمے میں امریکی سپیشل فورسز کے ایک رات کے چھاپے کے دوران جس گھر میں داعش کے سابق امیر ابو ابراہیم الہاشمی القرشی کی موت ہو گئی تھی اس کی چھت پر ذاتی اشیاء بکھری پڑی ہیں۔ [محمد حج قادر/اے ایف پی]

3 فروری کو شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے قصبے عطمے میں امریکی سپیشل فورسز کے ایک رات کے چھاپے کے دوران جس گھر میں داعش کے سابق امیر ابو ابراہیم الہاشمی القرشی کی موت ہو گئی تھی اس کی چھت پر ذاتی اشیاء بکھری پڑی ہیں۔ [محمد حج قادر/اے ایف پی]

الہاشمی کی سات ماہ کی خفیہ حکمرانی کی خصوصیت خاموشی تھی، جس سے اس سمت پر دیگر ان گنت سوالات اٹھتے ہیں جس سمت میں داعش کی قیادت جا سکتی ہے۔

انٹیلیجنس اور سیکیورٹی تھنک ٹینک سوفان گروپ کے ریسرچ ڈائریکٹر کولن کلارک نے کہا، "آپ یہ بحث کر سکتے ہیں کہ اس نے تنظیم کے آغاز سے لے کر اب تک داعش کے کسی بھی قائد سے سب سے کم اثر ڈالا ہے"۔

ماہر نے کہا کہ الہاشمی کی موت اور گروپ کے بیان کے درمیان ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا تھا، جس کے دوران "داعش غالباً ایک متبادل کے لیے اندرونی طور پر ٹامک ٹوئیاں مار رہی تھی"۔

انہوں نے کہا کہ اس سے اس بات کی نشاندہی ہو سکتی ہے کہ "گروپ پر متعدد مخالفین کی جانب سے انتہائی دباؤ ہے اور ماضی کے مقابلے میں اس کے پاس نقل و حرکت کی کم آزادی ہے، بشمول حامیوں اور پیروکاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کی زیادہ محدود صلاحیت"۔

اے ایف پی کی طرف سے رابطہ کردہ ماہرین میں سے کوئی بھی ماہر نئے قائد ابو الحسین الحسینی القریشی کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر سکا، جس کے فرضی نام سے پیغمبر محمد کے قبیلے کا حوالہ ملتا ہے۔

نیا خود ساختہ خلیفہ نبی کے قبیلہ قریش سے وراثت کا دعویٰ کرکے قانونی حیثیت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے -- جیسا کہ داعش کے اس سے پہلے کے تمام قائدین نے کیا تھا۔

انسدادِ انتہاء پسندی منصوبہ کے تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر ہینز جیکب شنڈلر نے کہا، "القریشی نام لیڈر کے لیے برانڈنگ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے"۔

"اگرچہ یہ صرف ایک بنا ہوا نام ہے ... یہ نیٹ ورک کے کام کرنے کے لیے کافی ہے"۔

مصری محقق منیر ادیب نے اشراق الاوسط کو بتایا کہ داعش معلومات کو روک رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئے امیر کی شناخت کا تعین کرنا مشکل ہے کیونکہ داعش نے "اس کا اصلی نام نہیں بلکہ عرفی نام استعمال کیا ہے"۔

خبری ادارے نے "ایک باخبر ذریعے" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گروپ کی "اپنے نئے امیر کی اصل شناخت کا اعلان کرنے میں سستی بیعت کے عہد کی صداقت پر ابہام پیدا کر سکتی ہے"۔

ذریعے نے کہا کہ یہ تقرری "تنظیم کے اندر جاری تنازعے کی حقیقت کو چھپانے کے لیے" آڑ کی ایک شکل ہو سکتی ہے۔

مزید محفوظ پناہ گاہیں نہیں

سنہ 2014 میں عراق اور شام میں تابناک عروج کے بعد، داعش نے اپنی نام نہاد خلافت کے خاتمے کو دیکھا، جو سلیپر سیلز کے نیٹ ورک تک محدود ہو گئی۔

سنہ 2019 میں، اسے شام میں شکست ہوئی -- جہاں الہاشمی، ابو ابراہیم القریشی اور داعش کے بانی ابو بکر البغدادی سب مارے گئے تھے۔

شنڈلر نے کہا، "شام اب داعش کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔ وہ سیل کے ڈھانچے کو برقرار رکھ سکتے ہیں، لیکن بظاہر یہ وہاں کے اعلیٰ عہدے داروں کے لیے محفوظ نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا ، "اگر آپ سب کو مار رہے ہیں، تو آخر میں کوئی بھی آپ کا اتحادی نہیں رہتا"۔

کسی پناہ گاہ یا کرشماتی قائد کے بغیر، داعش نے البغدادی کے تحت غیر ملکی جنگجوؤں کو بھرتی کرنے کی صلاحیت کھو دی ہے۔

اور البغدادی کے جانشین تیزی سے مختصر مدت تک قائم رہتے ہیں، آخری دو امیر بغیر کسی آڈیو یا ویڈیو بیانات جاری کیے ہلاک ہو گئے۔

سوفان گروپ کے کلارک نے کہا، "غالباً داعش پر دباؤ ہے ... کچھ رفتار پکڑنے کے لیے، خاص طور پر اگر یہ گروپ متعلقہ رہنا چاہتا ہے"۔

ہنوز، داعش سے منسلک نیٹ ورک ناصرف زندہ بلکہ مہلک بھی ہے۔

داعش-خراسان تنظیم کو افغانستان کی حکومت کے مقابلے میں کچھ فائدہ حاصل ہے، اور اس گروپ نے عراق اور شام دونوں میں نقصان پہنچانے کی کچھ صلاحیت برقرار رکھی ہے۔

لیکن داعش نے حال ہی میں افریقہ بھر میں اپنا سب سے حیران کن عروج دیکھا ہے، جس کی موجودگی ساحل کے علاقے میں، جھیل چاڈ سے ہوتی ہوئی، موزنبیق اور صومالیہ تک ہے۔

وابستگان اپنی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں

حالیہ برسوں میں عالمی انتہاء پسندی کے ماہرین کے دیکھنے میں آیا ہے کہ داعش، القاعدہ کی طرح، اپنی کارروائیوں کو مرکزیت دینے کے لیے آگے بڑھی ہے اور بحرانوں کے دوران علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے مقامی گروہوں پر انحصار کرتی ہے۔

ایک اور امیر کی موت اور اس کا متبادل اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پیرس کی سائنسز پو یونیورسٹی میں پڑھانے والے ایک تجزیہ کار ژاں پیئر فیلیو نے کہا، "تنظیم کی اعلیٰ کمان کی کمزوری اس کے ملحقہ اداروں کی خود مختاری کو بڑھاتی ہے، خاص طور پر وہ جو افغانستان اور ساحل میں سب سے زیادہ متحرک ہیں"۔

لیکن حالیہ واقعات اس بات پر سوال اٹھتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کی شخصیات کب تک قیادت کا دعویٰ کر سکتی ہیں۔

شنڈلر نے کہا، "یہ قدرے امتیازی بات ہے کہ ہمیشہ قریش قبیلے کے ایک عرب آدمی کو اس نیٹ ورک کی قیادت کرنی ہو گی"۔

"چلئیے دیکھتے ہیں کہ نیٹ ورک کے افریقی حصے اسے کتنی بار قبول کرتے ہیں"۔

جہاد تجزیات گروپ کے بانی، ڈیمین فیرے کے ایک جائزے کے مطابق، سنہ 2021 کے دوران، داعش کے پروپیگنڈہ جریدے النباء نے 52 میں سے پہلے 28 صفحات افریقیوں کے لیے وقف کر رکھے تھے۔

درحقیقت، داعش کے موجودہ 13 "صوبوں" میں سے سات افریقہ میں واقع ہیں۔

لیکن فی الحال عربوں کی بالادستی بلا مقابلہ ہے۔

مراکش کی الاخوین یونیورسٹی کے محقق دجلیل لوناس نے دلیل دی، "اس کے لیے افریقیوں کو عراق-شام کے علاقے میں جانے کی ضرورت ہو گی اور درجہ بندی میں اوپر آ کر بتدریج خود کو مسلط کرنا ہو گا"۔

لیکن "مرکزی طاقت جتنی کمزور ہو گی، افریقی وابستگان اپنی طاقت میں اتنا ہی اضافہ کر سکتے ہیں"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500