حقوقِ انسانی

تاریخی بغاوت کے مرکز میں، ایرانی حکومت خواتین سے خوفزدہ

از المشرق

ایرانی خواتین سر ڈھانپنا لازمی ہونے کے خلاف 16 ستمبر سے مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔ [سوشل میڈیا]

ایرانی خواتین سر ڈھانپنا لازمی ہونے کے خلاف 16 ستمبر سے مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔ [سوشل میڈیا]

22 سالہ مہیسہ امینی کی عارضی قبر کے کتبے پر درج ہے، "تم نہیں مری، تمہارا نام ایک علامت بنے گا"۔

اس کے عزیز و اقارب جانتے تھے کہ اس کی موت رائیگاں نہیں جائے گی، اور یہ ثابت ہوا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔ اس نے سنہ 2009 کی سبز تحریک (گرین موومنٹ) کے بعد سے ایران میں سب سے بڑے مظاہروں کو بھڑکا دیا ہے – جو سنہ 1979 میں ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد سے بے مثال ہیں۔

بہت سے تجزیہ کار کردستان کے علاقے صغیز کے رہائشی، امینی کی 16 ستمبر کو موت کے بعد ایران میں موجودہ بغاوت کو حقوق نسواں کی تحریک کے طور پر بیان کرتے ہیں۔

اگرچہ ایرانیوں کو ہر روز کئی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس نے جاری مظاہروں کو ہوا دی ہے، ایک نوجوان خاتون کی "اخلاقی پولیس" کی حراست میں موت اس بات پر کہ جسے وہ "نامناسب [سر] ڈھانپنا" سمجھتے تھے، بغاوت کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ایرانی خواتین بڑے پیمانے پر سر ڈھانپنا لازمی ہونے کے خلاف 16 ستمبر سے احتجاج کر رہی ہیں۔ [سوشل میڈیا]

ایرانی خواتین بڑے پیمانے پر سر ڈھانپنا لازمی ہونے کے خلاف 16 ستمبر سے احتجاج کر رہی ہیں۔ [سوشل میڈیا]

25 ستمبر کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے بیس سالہ ہادیس نجفی کو احتجاج کرتے ہوئے ہلاک کر دیا تھا۔ [سوشل میڈیا]

25 ستمبر کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے بیس سالہ ہادیس نجفی کو احتجاج کرتے ہوئے ہلاک کر دیا تھا۔ [سوشل میڈیا]

ملک بھر میں توہین کے ایک علامتی عمل میں، خواتین اپنے سروں کو ڈھانپنے والے اسکارفوں کو جلا رہی ہیں، جو سنہ 1979 سے حکومت کی طرف سے لازمی قراد دیئے گے تھے۔

اپنے جسموں اور ذاتی آزادیوں پر کنٹرول کا دعویٰ کرنے کے لیے ایک اور علامتی اقدام میں، کچھ خواتین نے اپنے بال بھی کاٹ لیے ہیں کیونکہ ہجوم اس پر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔

مظاہروں کے دوران ایران کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے والے ممالک کی فہرست روز بروز لمبی ہوتی جا رہی ہے۔

اوسلو میں قائم گروپ ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر) کے مطابق، امینی کی موت سے پھیلی بدامنی کی 11 راتوں میں ایران کے کریک ڈاؤن میں کم از کم 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بہادر، بے باک، بے دھڑک

ایران میں جاری ملک گیر مظاہرے بے مثال ہیں، کیونکہ خواتین کی ذاتی آزادی ان کی اساس ہے، اور مظاہرے شہہ سرخیوں کی زینت بننا جاری ہیں۔

تازہ ترین بغاوت کے ساتھ، اسلامی جمہوریہ کو لگا ہے کہ اس کے بنیادی اصولوں میں سے پر حملہ کیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے لازمی سر ڈھانپنا خواتین کو خاموش رکھنے اور ان کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کرنے کا بنیادی حربہ رہا ہے۔

خواتین کو دبانے اور ان کی سماجی موجودگی کو محدود کرنے کا سب سے واضح ذریعہ انہیں زبردستی ڈھانپنا اور ان کے لیے "لباس کے ضابطے" کا نفاذ ہے۔

اب، خواتین کے اعلانیہ نافرمانی کے افعال، جیسے اپنے بالوں کو ننگا کرنا یا کاٹنا اور اپنے سر کے اسکارف کو جلانا، اسی ہتھیار کو تباہ کر کے حکومت کو سزا دے رہے ہیں جسے انہیں خاموش کرنے اور محدود کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایرانی خواتین کی نوجوان نسل، جو اسلامی انقلاب کے وقت پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں، اپنی ماؤں سے زیادہ بہادر، بے باک اور بے دھڑک ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے حکومت کے لباس کے ضابطے کی نافرمانی کی ہے، جو کہ انتہائی سخت گیر صدر ابراہیم رئیسی کے ماتحت اور بھی سخت ہے -- پچھلے کئی مہینوں میں تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔

خواتین کے اسکارف کو چہروں پر ڈالنے کا حکم ملنے پر جوابی وار کرنے یا زنانہ اخلاقی پولیس کی جانب سے "بات چیت کرنے" کے لیے انہیں پولیس وینوں میں دھکیل کر ڈالتے وقت چیخنے اور مزاحمت کرنے کی ویڈیوز حالیہ مہینوں میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

موجودہ مظاہروں کے درمیان، ایرانی یونیورسٹی کے بہت سے طلباء و طالبات اور پروفیسروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہڑتال پر ہیں اور وہ آن لائن کلاسوں سمیت کسی کلاس میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔

حکومت کی گھبراہٹ کی واضح علامت کے طور پر، پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ اور انسٹاگرام – جو کہ دونوں ہی ایران میں انتہائی مقبول ہیں -- کو ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے جاری کردہ حکم کے بعد بلاک کر دیا گیا ہے۔

موبائل فون پر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو سروس بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے بغیر، کمپیوٹر پر انٹرنیٹ تک رسائی ایران میں عملی طور پر ناممکن ہے۔

بہت سے ایرانی کاروباری اداروں نے شکایت کی ہے کہ ریاستی حکم کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل بہت زیادہ پریشان کن ہے، لیکن تہران نے پہلے سے کمزور معیشت کو مزید نقصان پہنچانے کی قیمت پر انٹرنیٹ بلیک آؤٹ جاری رکھنے کو ترجیح دی ہے۔

ایرانی نوجوان، خاص طور پر نوجوان خواتین، مزاحمت اور سرکشی کر رہی ہیں۔

'عورت، زندگی، آزادی'

ایران میں گزشتہ مظاہرے، حتیٰ کہ سنہ 2019 میں مظاہروں کا آخری بڑا سلسلہ، اقتصادی یا سیاسی مسائل پر شروع ہوا تھا۔ سنہ 2019 کی بغاوت ایندھن کی قیمت میں اچانک، زبردست اضافے سے شروع ہوئی تھی۔

سنہ 2009 کی سبز تحریک ختم ہو گئی جسے ایرانی عوام نے بڑے پیمانے پر "چوری شدہ انتخابات" کے طور پر بیان کیا: انتخابات کے متنازعہ نتائج سے سابق صدر محمود احمدی نژاد دوسری مدت کے لیے صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

ایران کی سبز تحریک میں نوجوان اور خواتین بہت زیادہ سرگرم تھے۔ لیکن گزشتہ ہفتے تک، خواتین اور ان کے حقوق کے حوالے سے گزشتہ چار دہائیوں میں کبھی احتجاج کا سلسلہ نہیں ہوا، جس میں مردوں نے خواتین کی حمایت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہو۔

اداکاروں، موسیقاروں اور باالخصوص فٹ بال کے کھلاڑیوں سمیت درجنوں عوامی شخصیات نے امینی کے قتل اور ایرانی خواتین کو دبانے کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیانات جاری کیے ہیں۔

فٹ بال کے مشہور کھلاڑی علی کریمی نے سپاہِ پاسدارانِ اسلامی انقلاب (آئی آر جی سی) کی جانب سے مبینہ طور پر خبردار کیے جانے کے باوجود احتجاج کی حمایت میں حکومت کے جبر کے خلاف اپنے بیانات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کریمی کے سوشل میڈیا صفحات کے مطابق، آئی آر جی سی نے انہیں گرفتار کرنے اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

27 ستمبر کو، تہران کے علاقے لواسان میں واقع اس کے بنگلے کو باسیج فورسز نے مبینہ طور پر ضبط کر لیا تھا، لیکن اس خبر پر عوامی غم و غصے کے پیشِ نظر، انہوں نے کچھ ہی دیر بعد انہیں واپس کر دیا۔

ایران سے تعلق رکھنے والی کئی معروف اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز یا تصاویر پر اپنے سر سے اسکارف اتار لیا ہے۔

یہ رجحان ایرانی وزیر برائے رہنمائی کی جانب سے ان پر کام کرنے پر پابندی لگانے کی دھمکی کے باوجود جاری ہے، کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ "انہیں کہیں اور کام تلاش کرنے کی ضرورت ہے"۔

اس کے باوجود خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کو اجاگر کرتے ہوئے، ایران میں جاری مظاہروں کا بے مثال بنیادی نعرہ "عورت، زندگی، آزادی" ہی رہا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500