دہشتگردی

ڈیرہ اسماعیل خان میں خاتون خودکش بمبار کا حملہ

اے ایف پی

پاکستان کا امدادی عملہ 21 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے خودکش حملے میں بچ جانے والوں کو لے جا رہے ہیں۔ [عادل مغل/ اے ایف پی]

پاکستان کا امدادی عملہ 21 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے خودکش حملے میں بچ جانے والوں کو لے جا رہے ہیں۔ [عادل مغل/ اے ایف پی]

پشاور -- حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون خودکش بمبار نے 6 افراد کو -- جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل تھے -- اتوار (21 جولائی) کو شمال مغربی پاکستان میں ہلاک کر دیا، جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

یہ دھماکہ کوتلاں سیدان گاوں کے داخلی راستے پر ہوا جو کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافات میں واقع ہے۔

پولیس اپنے ان دو ساتھیوں کی لاشوں کو لے جانے میں مدد کر رہے تھے جنہیں عسکریت پسندوں نے ہفتہ (20 جولائی) کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، جب ایک خودکش بمبار نے حملہ کر دیا۔

بمبار ہسپتال تک چل کر آئی

انہوں نے کہا کہ "خودکش بمبار، جس کی عمر 28 سال تھی، پیدل آئی اور اس نے خودکو اڑا دیا جس سے دو پولیس اہلکار اور چار شہری ہلاک اور دیگر 13 زخمی ہو گئے"۔

پاکستان کے سیکورٹی اہلکار، 21 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک ہسپتال میں خودکش دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ [عادل مغل/ اے ایف پی]

پاکستان کے سیکورٹی اہلکار، 21 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک ہسپتال میں خودکش دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ [عادل مغل/ اے ایف پی]

خیبر پختونخواہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد نعیم خان 21 جولائی کو پشاور میں اس پولیس افسر کے تابوت کو کندھا دے رہے ہیں جو اسی دن ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہو گیا تھا۔ [شہباز بٹ]

خیبر پختونخواہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد نعیم خان 21 جولائی کو پشاور میں اس پولیس افسر کے تابوت کو کندھا دے رہے ہیں جو اسی دن ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہو گیا تھا۔ [شہباز بٹ]

زخمی ہونے والوں میں آٹھ پولیس اہلکار اور پانچ شہری شامل ہیں۔

ایک اور مقامی پولیس اہلکار ملک حبیب نے بم دھماکے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ افسران نے بعد میں بمبار کے مسخ شدہ سر کو دریافت کیا۔

تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خرسانی نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بھیجے جانے والے ایک بیان میں اس کی ذمہ داری قبول کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500