پاکستان کو آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ مل گیا

اے ایف پی

اسلام آباد – اتوار (12 مئی) کو ملک کے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے معاہدے پر دستخط کے بعد سرکاری ٹیلیویژن پر بتایا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے اگلے تین سالوں میں 6 بلین ڈالر (849.8 بلین روپیہ) بیرونی قرضہ جات کی ادائیگی کے لئے ملیں گے۔

ملک کی لڑکھڑاتی معیشت کو ادائیگیوں کے توازن کے ممکنہ بحران سے بچانے کے مقصد سے کیے جانے والے پاکستان کے بائیسویں بیل آؤٹ پر مہینوں کے مذاکرات کے بعد معاہدہ ہو گیا۔

پاکستانی حکومت کو عرصے سے خدشات ہیں کہ اگر غربت کے مسٔلے سے نہ نمٹا گیا تو مایوس شہری انتہاپسندی کو "حل " کے طور پر اپنا لیں گے۔

شیخ نے ٹی وی پر بتایا کہ غیر ملکی قرضہ جات 90 بلین ڈالر (12.7 ٹریلین روپے) سے تجاوز کر گئے ہیں اور برآمدات میں گزشتہ پانچ سالوں میں منفی رجحان رہا ہے۔

گزشتہ جمعہ (10 مئی) کو شائع ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی پیداواری شرح آٹھ سال کی کمترین سطح کو چھونے جارہی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500