کراچی پولیس نے داعش کے 3 مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا

پاکستان فارورڈ

کراچی -- ڈان کے مطابق، صوبہ سندھ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس برائے فوجداری تحقیقات، امین یوسفزئی نے جمعرات (13 ستمبر) کے روز صحافیوں کو بتایا کہ کراچی میں حکام نے تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو "دولتِ اسلامیہ (داعش)" کے ساتھ منسلک ہیں۔

ملزمان مبینہ طور پر کراچی میں اغواء اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ چھاپے کے دوران مقامی حکام نے 10 ملین روپے (81،000 ڈالر) سے زائد رقم اور مختلف ہتھیار برآمد کر لیے۔

یوسفزئی نے کہا کہ داعش کے سیل پر چھاپہ مارنے والے حکام نے دو کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ چار ملزمان مفرور ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500